مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اقوام متحدہ کو مفلوج ادارہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ ک زبردست توہین کی ہے اور اقوام متحدہ کی توہین پر امریکی صدر کا مواخذہ ہونا چاہیے۔صدر اوبامہ نے کہا کہ شام پر حملے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی منظوری ضروری نہیں، انھوں نے کہا کہ دنیاکوبتاناہوگا کہ امریکا جوکہتا ہے وہ کرتا بھی ہے۔ شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔اس سے پہلے روسی صدر پیوٹن کاکہناتھا کہ شام پر کیمیائی حملے کا الزام سراسربے بنیادہے۔ اگر امریکہ کے پاس شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد موجود ہیں تو وہ انھیں اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ ادھرشام کے وزیراعظم کاکہنا ہے کہ شامی فوج ممکنہ مغربی حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل طورپر تیارہے۔ذرائع کے مطابق عالمی برادری کو امریکہ کی منہ زوری کا بھر پور جواب دینا چاہیے اور امریکہ کی من مانی کا دنیا سے خاتمہ ہونا ضروری ہے تاکہ پھر ویتنام، عراق، افغانستان ، فلسطین اور شام جیسے واقعات رونما نہ ہوں۔ امریکہ اس وقت اسرائيل، ترکی اور سعودی عرب کے بھکاوے میں آکر شام پر ممکنہ حملہ کی دھمکی دے رہا ہے جس کے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکہ اس سے قبل۔ اقغانستان ، عراق اور فلسطین میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل کرچکا ہے اور اب وہ شام میں مسلمانوں کے قتل کے در پے ہے، افغانستان اور عراق میں بھی اسے سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی اور شام میں بھی امیرکہ کو سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 ستمبر 2013 - 12:43
مہر نیوز/1ستمبر /2013ء: امریکی صدر باراک اوبامہ نے اقوام متحدہ کو مفلوج ادارہ قراردیتے ہوئے اقوام متحدہ کی زبردست توہین کی ہے اور اقوام متحدہ کی توہین پر امریکی صدر کا مواخذہ ہونا چاہیے۔