مہر نیوز/28 اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے خلاف امریکہ کی ہمراہی کرنے پر علاقائی عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف جنگ شروع کرسکتا ہے ختم نہیں کرسکتا اور اس آگ کے شعلہ امریکہ کے اتحادی علاقائی ممالک کو بھی لپیٹ میں لے لیں گے اور ایک عرب اور اسلامی ملک کے خلاف امریکہ کی ہمراہک عربوں کے لئے باعث شرم ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے خلاف امریکہ کی ہمراہی کرنے پر علاقائی عرب ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام کے خلاف جنگ شروع کرسکتا ہے ختم نہیں کرسکتا اور اس آگ کے شعلہ امریکہ کے اتحادی علاقائی ممالک کو بھی لپیٹ میں لے لیں گے اور ایک عرب اور اسلامی ملک کے خلاف امریکہ کی ہمراہک عربوں کے لئے باعث شرم ہونا چاہیے۔

لاریجانی نے کہا کہ اگر علاقائی عرب ممالک امریکہ کی ہمراہی نہ کرتے تو عراق اور افغانستان میں امریکہ مسلمانوں کے خلاف  فوجی یلغار نہیں کرسکتا تھا۔ عرب ممالک کے لئےمسلم ممالک کے خلاف بڑے شیطان امریکہ کی ہمراہی کرنا باعث شرم ہونا چاہیے۔ لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ، مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے عالم اسلام کے لئے نت نئے مسائل پیدا کررہا ہے اور امریکہ کی اس سازش میں بعض علاقائي عرب ممالک بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ لاریجانی نے امریکہ نواز علاقائي عرب ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ امیرکہ کے ساتھ ملکر جنگ شروع کرسکتے ہیں لیکن جنگ کا خاتمہ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوگا۔لاریجانی نے کہا کہ شام کوئي آسان لقمہ نہیں جسے امریکہ اور بعض عرب ممالک فوری طور پر کھا جائیں گے۔