مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشاراسد نے ایک روسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی شام میں مداخلت ناکام ہوگئی ہےجس کی وجہ سے اب وہ شام کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں اور اس میں بھی انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ شامی صدر بشار اسد نے شامی فوج کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی خبروں کو شام کے خلاف مغربی اور عربی مشترکہ ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کو کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی شامی فوج ایسا کرسکتی ہے شامی فوج تو اپنے شہریوں کو دہشت گردوں سے بچانے کے لئے اقدام کررہی ہے شامی صدر نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال بزدلی اور شکست کی علامت ہیں اور ایسے کام مغربی نواز دہشت گرد ہی انجام دے سکتے ہیں مغرب نواز سلفی وہابی دہشت گردوں شہیدوں کے بدن کے اعضا کھا کر ویڈیو بنا ڈالی اور اس انٹرنیٹ پر بھی جاری کردیا، شامی صدر نے کہا کہ شامی فوج کو دہشت گردوں پر واضح برتری حاصل ہے اور شامی فوج نے دہشت گردوں سے کیمیاوی ہتھیار برآمد کئے ہیں جو سعودی عرب اور ترکی کے ساختہ ہیں اور شام میں دہشت گردوں کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر ترکی اور سعودی عرب کو جواب دینا پڑےگا۔شامی صدر نے کہا کہ روس کی کوشش اور حمایت سے شام میں امن قائم کرنے میں بہت بڑي مدد ملی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2013 - 13:00
مہر نیوز/26 اگست /2013ء: شام کے صدر بشاراسد نے ایک روسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی شام میں مداخلت ناکام ہوگئی ہےجس کی وجہ سے اب وہ شام کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر کمر بستہ ہوگئے ہیں اور اس میں بھی انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔