مہر نیوز/23 اگست /2013ء: مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ و اسرائیل نوازصدر حسنی مبارک کو 2 برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ مصر کے معزول صدر مرسی کو جیل بھیج دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر اور امریکہ و اسرائیل نوازصدر حسنی مبارک کو 2 برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حسنی مبارک کو قاہرہ کی طرہ جیل سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حسنی مبارک کو فوجی اسپتال میں نظربند رکھا جائے گا۔ مصر کے سابق آمر پر کرپشن اور ملک گیر مظاہروں میں احتجاج کرنے والوں کو قتل کرنے کا حکم دینے کے الزامات تھے۔ ذرائع کے مطابق مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو آزاد کرانے اور مصر کے معزول اور جمہوری صدر کو جیل روانہ کرنے میں سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کا باہمی تعاون شامل ہے۔ اسلامی ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل در حقیقت سعودی عرب کے ذریعہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور سعودی عرب علاقہ میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی ملک ہے۔