مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کووزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس گفتگو میں امارات کے وزير خارجہ نے دونوں برادر مالک کے دیرینہ دوستانہ، ثقافتی اور تاریخی راوبط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اس گفتگو میں امارات میں مقیم ایرانیوں کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط پل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کےہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 اگست 2013 - 12:12
مہر نیوز/21 اگست /2013ء: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کووزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔