مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور اس کے ارد گرد صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہو گئے ہیں ۔ فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور اس کے ارد گرد کے صوبے طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں اور اہم شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، جس سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2013 - 12:58
مہر نیوز/20 اگست /2013ء: فلپائن کے دارالحکومت منیلا اور اس کے ارد گرد صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہو گئے ہیں ۔