مہر نیوز/20 اگست /2013ء: چین میں سمندری طوفان کے بعد موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں مزید 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں سمندری طوفان کے بعد موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  میں مزید 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔چین کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان اوتر کے بعد تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے ، صوبہ ہنان ، گوانگ ژی اور گوانگ ڈونگ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بھی آلیا۔گوانگ ڈونگ میں جمعہ سے آنے والے سیلاب سے مزید 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ40 لاکھ سے زائد متاثر ہوئےہیں۔