مہر نیوز/19 اگست /2013ء: ہندوستان کی ریاست بہار میں ٹرین کی زد میں آکر 20ہندویاتری ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار میں ٹرین کی زد میں آکر 20ہندویاتری ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔

ہندوستانی  ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ٹرین حادثہ اس وقت پیش آ یا، جب ہندو یاتری سگنل بند ہونے کے باوجود پٹری پار کرتے ہوئے ٹرین کے سامنے آ گئے ۔ جس کے نتیجے میں20ہند یاتری ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔ ریلوے ترجمان نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔