مہر نیوز/15 اگست /2013ء: حزب اللہ لبنان کے مجاہد، مؤمن ، بےباک اور مخلص سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان پر اسرائیل کے ہرحملےکا منہ توڑجواب دینے پرتاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں جو اسرائیل کو اپنا دشمن نہ سمجھے وہ ہمارا دشمن ہوگا ۔ امریکہ اور اسرائیل عرب اور اسلامی ممالک میں داخلی اختلاف پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ مصر کا بحران اس کا جیتا جاگتا اور منہ بولتا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہد، مؤمن ، بےباک اور مخلص  سربراہ  سید حسن نصراللہ نے لبنان پر اسرائیل کے ہر حملے کا منہ توڑجواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں جو اسرائیل کو اپنا دشمن نہ سمجھے وہ ہمارا دشمن ہوگا ۔ امریکہ اور اسرائیل عرب اور اسلامی ممالک میں داخلی اختلاف پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ مصر کا بحران اس کا جیتا جاگتا اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل لبنان میں بھی شام اور مصر جیسے حالات پیدا کرنے کی تلاش میں ہیں لیکن لبنانی عوام اور حکومت دشمن کے اس شوم منصوبے کو ناکام بنادیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے 2006 ء میں 33 روزہ جنگ میں اسرائيل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست دیکر  اسرائيل کی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کردیا ہے اور اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کوئی فوجی اقدا م کرنے کی کوشش کی تو اسے طاقت اور قدرت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سید حسن نصرالہ نے کہا کہ لبنان میں جو اسرائیل کا دوست ہوگا وہ ہمارا اور شام کا دشمن ہوگا انھوں نے کہا کہ 33 روزہ جنگ میں شام نے حزب اللہ اور لبنان کی تاریخی مدد کی اور ہم شام کو موجودہبحران میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انھوں نے کہا کہ شام نے 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا اور حتی بشار اسد نے حزب اللہ اور لبنان کی حمایت میں لڑنے پر آمادگی کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کے رہنماؤں میں صرف بشار اسد ہی ایسے رہنما ہیں جو اسرائیل کے رفتار اور عمل میں دشمن ہیں باقی تمام عرب حکمراں امریکہ اور اسرائیل کے پیروکار اور ایلچی ہیں۔

سید جسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ ترکی کے دو اغوا شدہ  پائلٹوں  کی آزادی کے لئے اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لائیں گے۔