مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی جیل سے 54 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے ہیں جن میں سے 17 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ساوٴپالو جیل کی یوتھ ڈیٹنشن سینٹر میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے جیل کے عملے کو یرغمال بنالیا، ہنگامے میں کئی افراد زخمی ہوئے ،جیل ڈائریکٹر کو تشویشناک زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا ، پیر کی صبح تقریبا 103 قیدیوں نے جیل توڑنے کی کوشش کی تھی ، جن میں سے 54 قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ، 17 قیدیوں کو بعد میں دوبارہ گرفتار کرلیا گيا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2013 - 14:18
مہر نیوز/13 اگست /2013ء: برازیل کی جیل سے 54 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے ہیں جن میں سے 17 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔