مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی نماز جنازہ میں کوئٹہ کی اعلی پولیس قیادت شریک تھی جہاں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں کوئٹہ کے تمام اعلی پولیس افسران سمیت 30 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن فیاض احمد سنبل، ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت 30 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کی پولیس لائن میں اس وقت خود کش دھماکہ کیا گیا جب پولیس کے اعلیٰ سطح کے افسران سمیت متعدد اہلکار وہاں موجود تھے۔ پولیس اہلکار اور افسران آج صبح فائرنگ سے جاں بحق ایس اچ او تھانہ سٹی محب اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آئے تھے، ابھی نماز جنازہ کیلئے صف بندی ہورہی تھی کہ مسجد کے باہر زورد ار دھماکہ ہوا ، جس کے بعد ہر جگہ افراتفری مچ گئی، اس دھماکے میں ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ فیاض احمد سنبل بھی جاں بحق ہوگئے، ان کے علاوہ ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بھی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان پولیس میں سلفی وہابیوں کے ہمدرد پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں جو سلفی وہابی دہشت گردوں کی در پردہ حمایت کرتے رہتے ہیں اور انھیں اطلاعات فراہم کرتے رہتے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 9 اگست 2013 - 01:34
مہر نیوز/9 اگست /2013ء: پاکستان کے شہرکوئٹہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی نماز جنازہ میں کوئٹہ کی اعلی پولیس قیادت شریک تھی جہاں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے میں کوئٹہ کے تمام اعلی پولیس افسران سمیت 30 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں پاکستان آجکل سلفی وہابی دہشت گردوں کے نرغے میں گرفتار ہوگيا ہے سلفی وہابی پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔