مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ امریکہ کو مطلوب سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈوارڈ اسنوڈن کو روس نےپناہندگی دی ہے جس امریکہ سخۃ ناراض ہے امریکہ نے روس سے اسنوڈن کو امریکی تحوینل میں دینے کا کئی بار مطالبہ کیا جبکہ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ روس کا مجرموں کے تبادلے کے سلسلے میں کوئي معاہدہ نہیں ہے اور اسنوڈن کو روس نے انسانی بنیادوں پر پناہ دی ہے کیونکہ امریکہ میں اسنوڈن کی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 اگست 2013 - 02:28
مہر نیوز/8اگست /2013ء: امریکہ کے صدر اوبامہ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کا پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔