مہر نیوز/4 اگست /2013ء: پاکستان کے شہر کراچی میں طوفانی بارش سے حادثات میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں طوفانی بارش سے حادثات میں 12افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، سڑکیں زیر آب آگئیں،مختلف واقعات میں 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک  ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکیں تالاب بن گئیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور سڑکوں پر گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو گھروں تک پہنچنے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گلی محلوں اور سڑکوں پر جمع کئی کئی فٹ پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔