مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین جھڑپوں میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔مصری فوج کی جانب سے مظاہرین کوطاقت سے منتشرکرنے کی دھمکیوں کے باوجودمعزول صدرمحمدمرسی کے ہزاروں حامی رابعہ العدویہ اسکوائرپردھرناجاری رکھے ہوئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی خوف زدہ اور مرعوب نہیں ہوں گے اور معزول صدر کی بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔مرسی کے حامیوں کے احتجاج کو تقریبا ایک مہینہ ہونے والا ہے اور اس دوران معزول صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں سینکڑوں مصری شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں مصر کے تازہ بحران اور مرسی کی معزولی میں امریکہ، اسرائيل ، سعودی عرب اور امارات کا ہاتھ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 اگست 2013 - 16:29
مہر نیوز/3 اگست /2013ء: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین جھڑپوں میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔