مہر نیوز/2 اگست /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں آج عالمی یوم قدس اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبے کے تحت منایا جارہا ہے عالمی یوم قدس در حقیقت مسئلہ فلسطین کی حیات اورامریکہ نواز عرب حکام کے سازشی مذاکرات کی موت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے مظلوم عرب عوام کی حمایت میں آج عالمی یوم قدس اسلامی، انسانی اور اخلاقی جذبے کے تحت منایا جارہا ہے۔اس موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام شہروں میں اسرائيل اور امریکہ کے خلاف عظیم  ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ تہران میں لوگ دس مختلف راستوں سے تہران یونیورسٹی کی جانب رواں دواں ہیں مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین، لبنان اور شام کے پرچم اٹھا رکھے ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیں آج مردہ امریکہ، مردہ باد اسرائيل اور زندہ باد فلسطین کے فلک شگاف  نعروں سے گونج رہی ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں ایران کے صدر احمدی نژاد اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ہے۔واضح رہے کہ عالمی یوم قدس کی داغ بیل  مسئلہ فلسطین کو بیمہ کرنے اور زندہ رکھنےکے لئے حضرت امام خمینی (رہ) نے ڈالی تھی۔ ہر سال رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کے دن عالمی یوم قدس دنیا بھر میں منایا جاتا ہے عالمی یوم قدس در حقیقت مسئلہ فلسطین کی حیات اورامریکہ نواز عرب حکام کے سازشی مذاکرات کی موت ہے۔