مہرخبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف حمص شہر میں کارروائی کرتے ہوئے خالدیہ علاقہ پر مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے شامی فوج نے اس علاقہ میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے خالدیہ اور اس کے گردونواح میں مکمل سکیورٹی اور استحکام بحال کر دیا ہےاور حکومتی افواج نے پیر کی صبح شدید لڑائی کے بعد خالدیہ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ حمص شام کا تیسرا بڑا شہر ہے اور گذشتہ دو سال کے دوران دہشت گردوں کا ایک اہم گڑھ رہا ہے۔شامی فوج نے حمص سے باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے ایک ماہ قبل حملہ کیا تھا۔القصیر پر کنٹرول کے بعد شامی فوج کی یہ بہت بڑي کامیابی ہے اس کے بعد شامی فوج حلب سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 جولائی 2013 - 23:00
مہر نیوز/29 جولائی/2013ء: شام کی فوج نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف حمص شہر میں کارروائی کرتے ہوئے خالدیہ علاقہ پر مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے شامی فوج نے اس علاقہ میں سلفی وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔