مہر نیوز/29 جولائی/2013ء: عراق میں مختلف مقامات پر بارہ کار دھماکوں میں کم سے کم 48افراد جاں بحق اور 225 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں مختلف مقامات پر بارہ کار دھماکوں میں کم سے کم 48افراد جاں بحق اور 225 زخمی ہوگئے ہیں۔عراقی سکیو رٹی اور طبی ذرائع کے مطابق بغداد کے مختلف علاقوں میں کار دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوت شہر میں دو کار حملوں میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔چار مزید افراد محمودیہ میں ہونے والے دھماکے میں مارے گئے۔ادھر بصرہ میں بھی بم دھماکے میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے ہیں حملے شیعہ نشین علاقوں میں کئے گئے ہیں۔ حملوں میں القاعدہ سے وابستہ  سلفی وہابی دہشت گرد ملوث ہیں۔