مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں سلفی وہابی دہشت گردوں سے منسلک 45 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ہلمند کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہلمندپر گذشتہ رات نیٹو افواج نے فضائی حملہ کیا ،جس میں 45 وہابی طالبان مارے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان دہشت گرد ،نیمروز صوبے کے چار بلاک میں کارروائی کر کے واپس جاتے ہوئے نیٹو کے فضائی حملے کا نشانہ بنے اور اس محلے میں 45 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2013 - 15:43
مہر نیوز/27 جولائی/2013ء: افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں سلفی وہابی دہشت گردوں سے منسلک 45 طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔