مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے بھیانک راز فاش کرنے والے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانامیں روک دیا گیا لیکن طیارے کی تلاشی کے بعد اسنوڈن نہیں مل سکا۔ آسٹریائی وزارت خارجہ کے مطابق اسنوڈن طیارے میں موجود نہیں۔بولیویا کے صدر ایوو مورالیس روس سے وطن واپس جارہے تھے، ان کے طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن کی موجودگی کی اطلاع پر فرانس اور پرتگال نے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کے اجازت نامے منسوخ کردیے جس کے بعد طیارہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روک لیا گیا۔آسٹریاکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایڈورڈ اسنوڈن سوار نہیں تھا اور انھیں طیارے کو ویانا میں روکے جانے کی وجہ کا علم نہیں، بولیویا کے صدر کا طیارہ آج روانہ کردیا جائے گا۔ امریکہ کو مطلوب ایڈروڈ اسنوڈن نے بولیویا سمیت21 ملکوں میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 3 جولائی 2013 - 11:50
مہر نیوز/3 جولائی /2013ء: امریکی خفیہ ایجنسی کے بھیانک راز فاش کرنے والے سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کے طیارے میں سوار ہونے کی اطلاع پر بولیویا کے صدرکا طیارہ ویانامیں روک دیا گیا لیکن طیارے کی تلاشی کے بعد اسنوڈن نہیں مل سکا۔