مہر نیوز/1 جولائی /2013ء: عراق میں القاعدہ دہشت گردوں کے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 12 افراد شہید اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں القاعدہ دہشت گردوں کے ریموٹ کنٹرول بم حملے میں  12 افراد شہید اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ بغداد میں سال 2013 کی آمد کے ساتھ القاعدہ دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مئی کے مہینے میں ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے زائد تھی جو کہ پچھلے 7 سال میں کسی بھی مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔حال ہی میں ریموٹ کنٹرول بم کے نتیجے میں فٹ بال کھیلنے والے 12 شہری جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ایک دن قبل بھی فٹ بال کھیلنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق القاعدہ دہشت گرد سلفی وہابی عقیدہ سے منسلک ہیں جو عراقی عوام کا خون بہانے کے لئے ہر جرم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔