اجراء کی تاریخ: 29 جون 2013 - 18:12

مہر نیوز/29 جون /2013ء: ایران اور روس بحر کاسپیئن میں مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران اور روس بحر کاسپیئن میں مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کریں گے۔ روس کے ایک اعلی فوجی اہلکار نیکولای باکیسکی نے یہ بات ایران کے ایک اعلی فوجی اہلکار سے ملاقات میں کہی جو آستارا خان میں خیرسگالی کے مشن پر ہیں۔ روس اور ایران نے 2009 میں پہلی مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کیں جن میں 30 جنگی کشتیوں نے حصہ لیا تھا۔