مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے شہر سری نگر میں فوجی قافلے پر حملے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےہیں۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق سری نگر میں ہندوستانی فوج کے قافلے پر ایئرپورٹ لال چوک روڈ پر حملہ کیا گیا، ہندوستانی فوج کا قافلہ حیدر پورہ بائی پاس سے گزر رہا تھا جب گھات لگائے افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 فوجی موقع پر ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جون 2013 - 21:41
مہر نیوز/24 جون /2013ء: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں فوجی قافلے پر حملے میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےہیں۔