مہر نیوز/20 جون /2013ء: ہندوستان میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد150 ہوگئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہہندوستانمیں ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد150 ہوگئی ہے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، شمالی ریاستوں میں بارش ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔ سیلابی ریلے سے کئی مکانات ، سٹرکیں اور پل بہہ چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ، پہاڑی علاقوں میں پھنسے 70 ہزار افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے سے نکالا جارہا تھا ،لیکن خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔