مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے اپنے پیغام میں ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
بان کی مون کی ترجمان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ایران کے صدارتی انتخابات پر قریبی نظر رکھی ہوئی تھی اورصدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور اوروسیع پیمانے پر شرکت پر اقوام متحدہ رضامند اور خوشحال ہے۔
ادھر کویت کے امیر صباح آل حمد آل جابر آل صباح نے بھی حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے بھی حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ بحرین اور امارات کے بادشاہوں نے بھی حسن روحانی کوایران کا صدر منتخـ ہونے پر مبارکباد دی ہے۔