مہر نیوز/15 جون /2013ء:شامی ذرائع کے مطابق شام کے شہر حلب کے فوجی ایئر پورٹ کے قریب شامی فورس کے ہاتھوں سعودی عرب کا ایک خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگيا ہے شام میں 30 سے زائد عربی اورغیرعربی ممالک کے دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب کے فوجی ایئر پورٹ کے قریب شامی فورس کے ہاتھوں سعودی عرب کا ایک خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگيا ہے شام میں 30 سے زائد عربی اورغیرعربی ممالک کے دہشت گرد شامی حکومت اور عوام کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ ادھر ادلب میں شامی فوج نے 28 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے شامی فوج کے ذرائع کے مطابق 160 مسلح دہشت گردوں نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالدیئے ہیں۔ شام میں سعودی عرب، قطر، اردن، مصر، ترکی سمیت یورپ کے سلفی وہابی دہشت گرد بھی شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ سلفی وہابی دہشت  شام کو کمزور اور صہیونی غاصب حکومت کو قوی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔