مہر نیوز/15 جون /2013ء:پاکستان کے علاقہ بورے والا میں ایک سنگدل شوہرنے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ بورے والا میں ایک سنگدل شوہرنے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کردیا ہے۔ بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے بھی خودکشی کرلی۔ بورے والا کے نواحی علاقے عزیز آباد میں۔پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ حنیف نے بیوی اور اپنے 4 بچوں 16 سالہ طیبہ،12 سالہ علی رضا،10 سالہ حمزہ اور 8 سالہ آمنہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔قتل کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غربت سے تنگ آکر بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔