مہر نیوز/14 جون /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران میں آج گیارہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے صدراتی انتخابات میں 6 امیدواروں کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں آج گیارہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگئی ہے صدراتی انتخابات میں 6 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ صدارتی امیدواروں میں سابق جوہری مذاکرات کار حسن روحانی، موجودہ جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی، تہران کے میئر محمد باقر قالیباف، سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی ، سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ محسن رضائی، ٹیلی کمیونیکیشن کے سابق وزیر سید محمد غرضی  شامل ہیں۔ عوام صبح سے ہی لمبی لمبی قطاروں میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں۔ انتخابات میں 50 ملین سے زائرد افراد اپنے ووٹ کیا استعمال کریں گریں ۔ آج ایران میں صدارتی انتخابات کے ساتھ شہری اور دیہی کونسلوں کے انتخابات میں ہورہے ہیں۔ جس عوام شہری اور دیہی کونسلوں کے ارکان کو انتخاب کریں گے۔