مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے کا معاملہ پاکستان اور امریکہ کا معاملہ ہے، وہ ڈرون حملوں کے حق میں نہیں ہیں۔افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ ان کا ڈرون حملوں سے متعلق نواز شریف سے مکمل اتفاق ہے، وہ افغانستان کی طرح پاکستان میں کسی بھی غیرملکی کارروائی اور حملے کیخلاف ہیں، جس طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی جارہی ہے اس سے ہمیں کوئی سکون نہیں ملنے والا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ان امریکی حملوں کیخلاف ہوں جس میں عوام مارے جاتے ہیں، شہری زخمی ہوتے ہیں اور گھرتباہ کردئیے جاتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حملے صحیح اہداف پر نہیں کئے جارہے، عوام پر بمباری کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2013 - 23:09
مہر نیوز/13 جون /2013ء:افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کا معاملہ پاکستان اور امریکہ کا معاملہ ہےاور وہ ڈرون حملوں کے خلاف ہیں۔