مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث مسافر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیاگيا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ٹیلی فون پر طیارے میں بم حملے کی دھمکی دی گئی جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گیا، طیارہ لاس اینجلس سے ٹیکساس جارہا تھا اور اس میں 143 مسافر سوارتھے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2013 - 11:15
مہر نیوز/11 جون /2013ء:امریکہ میں دہشت گردی کے خطرے کے باعث مسافر طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا گيا ہے۔