مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں افغان فوجی کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کے حملے میں نیٹوکے 4اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ پکتیا میں ہونے والے حملے میں نیٹو کے تین اہلکار ہو گئے، تاہم ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ادھر اطالوی حکام کے مطابق فرح صوبے میں ہونے والے ایک حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک ہو گیا۔
اجراء کی تاریخ: 8 جون 2013 - 19:11
مہر نیوز/8 جون /2013ء:افغانستان میں افغان فوجی کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کے حملے میں نیٹو کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ فرح صوبہ میں اٹلی کا ایک فوجی مارا گیا ہے۔