مہر نیوز/8 جون /2013ء:لبنانی ذرائع کے مطابق بیروت میں ایرانی سفیر نے لبنانی وزير خارجہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے لبنان کی سرکاری خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر  غضنفر رکن آبادی نےآج لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے لبنانی وزير خارجہ کو ایرانی وزیر خارجہ کا تحریری پیغام پیش کیا ایرانی وزیر خارجہ نے اس پیغام میں  لبنانی وزير خارجہ کو تہران کے دورے کی دعوت دی ہے جسے لبنانی وزیر خارجہ نے قبول کرلیا ہے۔