مہرخبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر داخلہ مانوئل والس کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف القاعدہ سے وابستہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ہمراہ 600 یورپی دہشت گرد لڑ رہے ہیں جن میں 120 فرانسیسی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپ میں امن و سلامتی کے لئےدہشت گردی بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی حکومت کے خلاف یورپ ، امریکہ ، ترکی اور عرب ممالک سمیت 26 سے زائد ممالک کے سلفی وہابی دہشت گرد لڑ رہے ہیں جنھیں یورپی اور عرب ممالک امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔ یورپی ممالک چاہتے ہیں یورپی دہشت گرد اگر شام ہی میں ہلاک ہوجائیں تو بہتر ہے کیونکہ ان کی واپسی یورپی ممالک کے لئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔