مہر نیوز/1 جون /2013ء:برطانیہ کے سلفی وہابی جوانوں کا شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں لڑنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے سلفی وہابی جوانوں کا شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت میں لڑنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 100 سلفی وہابی برطانوی دہشت گرد شامی دہشت گردوں کے ہمراہ شامی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ شامی حکومت نے اس سے قبل ایک برطانوی اور ایک امریکی شہری کی ہلاکت کی خبر دی تھی جو شامی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔