مہر نیوز/25 مئی /2013ء: امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے اہم رہنماوٴں پرحملے2014کے آخرتک جاری رہیں گے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کے اہم رہنماوٴں پرحملے2014کے آخرتک جاری رہیں گے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اہم پالیسی خطاب کے موقع پر صدراوبامہ نے کہا کہ ڈرون حملے دہشت گردوں کونشانہ بنانے کیلیے ہیں شہریوں کونہیں،یہ حملے احتیاط کیساتھ اورالقاعدہ کونشانہ بنانے کیلیے ہیں،القاعدہ اوراس کےحامی گروپوں کے علاوہ ڈرون حملے کسی اورکام کیلیے استعمال نہیں ہونگے،القاعدہ ہی نہیں بلکہ اس کے حامی گروپوں کوبھی نشانہ بنائیں گے،ڈرون حملے اپنے ہدف کو درست نشانہ بناتے ہیں،جن دہشتگردوں کوہم ماررہے ہیں وہ شہریوں کواپنانشانہ بناتے ہیں،پوری کوشش کی جائیگی کہ ڈرون حملے میں کوئی شہری ہلاک نہ ہو،ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں افسوس ناک تھیں، ڈرون حملے انسانی جانیں بچاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کوئی قوم مسلسل جنگ کرکے کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ہمیں افغانستان میں اپناآپریشن مکمل کرکے باہرنکلناہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستیں دہشت گردوں کے خلاف امریکہ کی اہم اتحادی ریاستیں ہیں۔ اوبامہ نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف کارروائی میں سعودی عرب کا امریکہ کو بھر پور تعاون حاصل ہے۔