مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک اوبامہ نے میانمار کے صدر کے ساتھ ملاقات میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا کہ میانمارمیں مسلمانوں کے خلاف تشددہرصورت روکناہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میانمار کے صدر فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں بودائيوں نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل اور مسلمان بستیوں کو اجاڑدیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 مئی 2013 - 08:18
مہر نیوز/21مئی /2013ء:امریکی صدرباراک اوبامہ نے میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان پر تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔