مہرخبررساں ایجنسی نے براثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے بحرین میں اسلامی کونسل علماء کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ حکومت کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے آیت اللہ عیسی قاسم اور بحرین کے دیگر علماء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ آل خلیقہ حکومت نے جمعہ کے دن آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچایا اور بچزں اور عورتوں میں خوف و ہراس پیدا کیا۔