مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر نواب شاہ میں انتخابات کے موقع پر میبنہ دھاندلی کے خلاف ہونے و الے پر تشدد واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔ نواب شاہ میں کشیدگی کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے ،نجی دفاتر اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ،چار روز سے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شہر میں کھانے پینے کی اشیاکے حصول میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی ،ڈپٹی کمشنر آغا ناصر کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کاحکم دیاگیا ہے۔ دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مئی 2013 - 12:05
مہر نیوز/14 مئی /2013ء:پاکستان کے شہر نواب شاہ میں انتخابات کے موقع پر میبنہ دھاندلی کے خلاف ہونے و الے پر تشدد واقعات میں 4افراد کی ہلاکت کے بعد شہر میں چوتھے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔