مہر نیوز/7 مئی /2013ء:روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے شام پراسرائيل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام پر آئندہ کسی حملہ سے باز رہے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی سائٹ دیکا فائل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدرولادیمیر پوتین نے شام پراسرائيل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائيل  وزیر اعظم نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام پر آئندہ کوئی حملہ کرنے سے باز رہے ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ روسی صدر نے ٹیلیفون پر اسرائيلی وزير اعظم کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل شام پر حملہ کرنے اور دہشت گردوں کی حمایت سے باز رہے۔ روسی صدر نے کہا کہ آئندہ شام پر ہونے والے کسی بھی حملہ کا سنگین جواب دیا جائے گا۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم شام کو اب پیشرفتہ ہتھیار دینے کے پابند ہیں اور شام میں عوامی حکومت کو گرانے کی ہر کوشش کا مقابلہ کریں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ، نیٹو، اسرائيل اور علاقہ کے کسی بھی ملک کو بشار اسد کی حکومت کو گرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔