مہر نیوز/7 مئی /2013ء:ایرانی وزیر خارجہ نے امان میں اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  نے آج امان میں اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودہ  سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے علاقائي اور عالمی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے شام کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کل رات دو روزہ دورے پر اردن پہنچے۔ جہاں وہ اردن کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔