مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیئے ہیں۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناوٴ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ چین اور ہند میں50سال سے سرحدی تنازع ہے اور گزشتہ ہفتوں سے دونوں ملکوں کی فوج یہاں آمنے سامنے تھیں۔ ایک ہندوستانی اہلکار کے مطابق فوجیں دونوں ملکوں کے سرحدی کمانڈوروں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت ہٹائی جارہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 مئی 2013 - 12:31
مہر نیوز/6 مئی /2013ء:ہندوستان اور چین نے ہمالیہ کے متنازع سرحدی علاقے سے اپنے فوجی پیچھے ہٹانا شروع کردیئے ہیں۔