مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے صحافیوں سے گفتگو میں چین کو ہندوستان کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں ہےبلکہ چین سے خطرہ ہے۔ ہندوستان کے سابق وزیر دفاع لداخ میں چین کی فوجی مداخلت پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت بزدل اور نااہل ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ لداخ میں فوجی مداخلت سے پتہ چلتا ہے کہ چین بھارتی علاقے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے 8 برسوں سے اس مسئلے کی نشاندہی کررہا تھا اور بارہا خبردار بھی کیا تھا کہ 1962ء کے واقعات کو دہرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اور وزیراعظم کی توجہ اس مسئلے کی طرف بھی مبذول کروائی گئی تاہم اس حوالے سے ابھی تک انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ چین ہندوستان کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2013 - 18:51
مہر نیوز/30 اپریل /2013ء:ہندوستان کے سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادیو نے چین کو ہندوستان کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان سے کوئی خطرہ نہیں ہےبلکہ چین سے خطرہ ہے۔