مہر نیوز/26 اپریل /2013ء: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھےمسلم لیگ نون پانچ بار اقتدار میں آکر کچھ نہیں کرسکی تو اب کیا کرےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھےمسلم لیگ نون پانچ بار اقتدار میں آکر کچھ نہیں کرسکی تو اب کیا کرےگی۔مظفر گڑھ اسپورٹس گراوٴنڈ میں انتخابی جلسہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) باری لینے کے لئے تیار بیٹھی ہے میاں صاحب ! جو پانچ بار میں آپ نہیں کر سکے تو چھٹی باری میں کیا کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ جماعتیں جو اقتدار میں آ کر نظام تباہ کرتی ہیں وہ نظام درست کیسے کریں گی۔ نواز شریف کے دور میں 25 ہزار پولیس اہلکار میرٹ کے خلاف بھرتی ہوئے جن میں سے کئی لوگ مجرم بھی تھے سیاسی جماعتوں نے پولیس کو بھی سیاسی ادارہ بنا دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ڈرامہ باز ہیں انھیں سیاست کے بجائے فلموں میں کام کرنا چاہیے۔