مہر نیوز/26 اپریل /2013ء: اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں معاشی بحران کی وجہ سے ہزاروں افراد نےپارلیمنٹ کے سامنے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ہزاروں افراد نےپارلیمنٹ کے سامنے حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ میڈریڈ میں پارلیمنٹ کے اطراف کا علاقہ حکومتی مخالفین کے مظاہروں کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔ہزاروں افراد بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی وجہ سے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔مظاہرین کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف پیش قدمی کی کوششیں کی جارہی ہے۔ یورپی ممالک کو شدید معاشی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے والے ممالک خود اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔