مہر نیوز/18 اپریل /2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل صالجی نے اسرائيل کی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائيل تنہا ایران پرحملہ کرسکتا ہے تو ایرانی فوج بھی تنہا اسرائيل کو نابود کرسکتی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یوم مسلح افواج کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عطاء اللہ  صالجی نے اسرائيل کی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائيل تنہا ایران پرحملہ کرسکتا ہے تو ایرانی فوج بھی تنہا اسرائيل کو نابود کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بہترین دفاعی پوزیشن میں ہے اگر دشمن ایران کے مفادات  اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا کوئي اقدام کرےگا تو ایرانی مسلح افواج بلا ججھک دشمن  کو ایسا سبق سکھائيں گی کہ دشمن تباہ و نابود ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ ایران کے دشمن امریکہ، اسرائيل اور بعض ان کے نوکر ممالک ہیں جن کی تعداد ایران کے پاس مشخص ہے میجر جنرل صالحی نے اسرائيل کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کو نابود کرنے کے لئے ایرانی فوج ہی کافی ہے اور سپاہ اور دیگر مسلح افواج سے کام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی افواج اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لئے ہمیشہ سے آمادہ ہیں اور ہم بیدار ہیں سوئے ہوئے نہیں ہیں۔