مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سروان کے نواح میں شدید زلزلہ آیا ہے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5۔7 ریکارڈ کی گئی ہے ۔صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقہ میں روانہ کردیا ہے۔
ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق تین بجکر 14 منٹ پر آیا ہے۔ اس سے قبل ایران کے صوبہ بوشہر میں زلزلہ سے 37 افراد جاں بحق اور 850 زخمی ہوگئے تھے۔