مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری چین کا دورہ مکمل کرکے اتوار کی صبح جاپان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جاپان کی اعلیٰ قیادت سے شمالی کوریا کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے تازہ بیان میں امریکی پالیسی کی مذمت کی ہے اور واضح کر دیا ہے کہ اس کا نیوکلئر پروگرام ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور اسے وہ اپنے ملک کی سکیورٹی کی ضمانت سمجھتا ہے۔ امریکہ اور چین نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھاواضح رہے کہ ، جاپان پہلے ہی اپنے تحفظ کے لیے ٹوکیو میں پیٹریاٹ ائیر ڈیفنس میزائیل نصب کر چکا ہے تاکہ شمالی کوریا کی کسی بھی جارحانہ کاروائی روکا جا سکے۔اس سے پہلے سنیچر کو بیجنگ میں امریکہ اور چین نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔ معتبر ذرائع کے مطابق امریکہ دنیا میں بد امنی کا اصلی باعث ہے امریکہ دہشت گردی کے نام پر خود دہشت گردی کررہا ہے دہشت گردوں کو دنیا کے مخۃلف گوشوں میں مدد فراہم کررہا ہے جس کی واضح دلیل شام ہے جہاں امریکہ القاعدہ کے دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 اپریل 2013 - 14:27
مہر نیوز/14 اپریل /2013ء: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری چین کا دورہ مکمل کرکے اتوار کی صبح جاپان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ جاپان کی اعلیٰ قیادت سے شمالی کوریا کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔