مہر نیوز/12 اپریل /2013ء: افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان شر پسندوں کے حملے میں کم سے کم 13اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر طالبان شر پسندوں کے حملے میں کم سے کم 13اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ کنٹر میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ جمعہ کی صبح کیا گیا اور طالبان شدت پسندوں نے کچھ دیر کے لیے چوکی پر قبضہ کر لیا۔حکام کے مطابق مدد پہنچنے کے بعد چوکی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا گیاہے اور طالبان دہشت گردوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔