مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پیاری بیٹی ، نور نظراور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے کل رات پہلی مجلس عزا منعقد ہوئي۔ مجلس عزآ میں عوام کے مخۃلف طبقات اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ اہلبیت علیھم السلام کےخطباء و ذاکرین نےمجلس عزا میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی عظیم شخصیت اور ان کے فضائل و مصائب پیش کئے۔
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 30 جمادی الاول سے آغاز اور 4 جمادی الثانی تک جاری رہےگا ۔