مہر نیوز/8 اپریل /2013ء: وکی لیکس آج امریکہ کی مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وکی لیکس آج امریکہ کی مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق وکی لیکس آج مزید 17 لاکھ خفیہ دستاویزات جاری کرے گا۔وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے مطابق آج جاری کی جانے والی دستاویزات میں1970 کے سفارتی مراسلات، انٹیلی جنس رپورٹیں اور امریکی کانگریس کی خط وکتابت شامل ہیں۔ وکی لیکس کے 41 سالہ بانی نے افغانستان اور عراق جنگ کے بارے میں امریکہ کی خفیہ دستاویزات جاری کی تھیں جس کے بعد وہ امریکی قہر کا شکار ہے اور اس نے اکواڈور کے سفارتخانہ میں پناہ لے رکھی ہے۔