مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اپنا بحری جنگی جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا ہے۔ جاپان میں تعینات امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ حال ہی میں فوجی مشقوں میں حصہ لینے جنوبی کوریا گیا تھا۔ لیکن اسے جاپان واپس بلانے کے بجائے شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب متعین کردیا گیا ہے۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اگر شمالی کوریا نے امریکہ پر میزائل حملے کی دھمکی پر عمل کیا تو یو ایس ایس فٹز جیرالڈ اس کے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ذرائع کے مطابق امریکہ جزيرہ نما کوریا میں کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اپریل 2013 - 12:24
مہر نیوز/2 اپریل /2013ء: امریکہ نے اپنا بحری جنگی جہاز شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا ہے۔